Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

پنجاب کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی

محکمہ سکولز مسائل میں گھر گیا، ٹیچرز کی کمی سے تمام اہداف ادھورے رہ گئے، جبکہ نتائج میں بہتری کی امیدیں بھی توڑ گئیں ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
محکمہ سکولز میں گریڈ 17 سے لیکر 20 تک کی نو ہزار 776 آسامیاں خالی ، طلبا کا مستقبل داؤ پر لگ گیا

ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال بھی ایک بھی نیا ٹیچر بھرتی نہ ہو سکا، جبکہ تقریباً ایک تہائی آسامیاں خالی ہوچکی ہیں لوگ روزانہ کی بنیاد پر ریٹائر ہوئے یا فوت ہوئے ، ان کی جگہ نئے ٹیچرز نہ آ سکے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
25ہزار ایجوکیٹرز کی بھرتی کے لئے فرموں سے پیشکش طلب

پورے صوبے میں نصف سے زائد ہائی / ہائیر سیکنڈری سکول بغیر سکول سربراہ کے کام کر رہے ہیں، اضافی چارج لینے والے اساتذہ اس طرح اپنی انتظامی گرفت نہ منوا سکے، جس سے تدریس بھی متاثر ہوئی اور نظم و نسق بھی برباد کردیا گیا ۔

اس وقت ٹیچرز الیکشن ڈیوٹی میں مصروف ہیں، جس کی وجہ سے بورڈ امتحانات کی تیاری نہیں ہورہی ہے، والدین نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button