Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

لرننگ فیسٹیول اختتام پذیر ہوگیا

ایڈیشنل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ لرننگ فیسٹیول کی سرگرمیوں سے طلبہ میں سیکھنے کی استعداد میں اضافہ ہو گا، ایسے ایونٹ بچوں کے چہروں پر مسکراہٹوں اور خوشیوں کے ساتھ ساتھ علم کے فروغ اور نت نئے آئیڈیاز کا ذریعہ بنتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
دو روزہ لرننگ فیسٹیول کا آغاز، پہلے روز بیس سے زائد سیشنز میں سینکڑوں بچوں اور اساتذہ کی شرکت

وہ گزشتہ روز گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول گلگشت میں محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب اور ادارہ تعلیم و آگہی پاکستان کے اشتراک سے منعقدہ لرننگ فیسٹیول کی اختتامی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
دو روزہ پاکستان لرننگ فیسٹیول کا آج سے آغاز

تقریب میں ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہرالحق، سی ای او ایجوکیشن ملتان فیض عباس، سیکشن آفیسر حنا چوہدری، سی ای او ادارہ تعلیم و آگہی بیلا رضا جمیل، ڈی ای او شیخ محمد رفیق، پرنسپل زریں اختر، ایجوکیشن آفیسر بریحہ زینب اور خواجہ مظہر صدیقی سمیت تعلیمی افسران، اساتذہ، والدین اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد شریک تھی۔

آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا کہ کثیرالجہتی طریقوں سے پڑھنے، تخلیقی صلاحیتوں اور سیکھنے کو فروغ دینے کے لیے ایک سماجی تحریک کے طور پر اتنے بڑے ایونٹ کا انعقاد خوش آئند ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو تفریح، تعلیم اور تربیت مہیا کرنے کے حوالے سے ادارہ تعلیم و آگہی کی سی ای او بیلا رضا جمیل نے جو آئیڈیاز ڈسکس کیے ہیں اس کے حوالے سے آگاہی مہم چلائی جائے گی، اور محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ان کو عملی جامہ پہنائے گا۔

اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے اظہار خیال کرتے ہوئے سی ای او ادارہ تعلیم و آگہی پاکستان بیلا رضا جمیل نے کہا کہ ملتان میں منعقد ہونے والا پاکستان لرننگ فیسٹیول 89واں فیسٹیول ہے، جسے حکومت پنجاب اور بنک آف پنجاب کے علاوہ دیگر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کی معاونت حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملتان میں دو روزہ لرننگ فیسٹیول کے دوران سائنس و ٹیکنالوجی، بچوں کےادب، داستان گوئی، رائٹنگ سکلز، پرفارمنگ آرٹس، موسمیاتی تبدیلی، موسیقی، مصوری، دستکاری، ارلی چائلڈ ایجوکیشن، طلسم ہوشربا اور دیگر موضوعات پر بیس سے زائد سیشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں 4000 سے زائد بچوں، اساتذہ اور ریسورس پرسنز نے حصہ لیا۔

دریں اثنا لرننگ فیسٹیول کے دوسرے روز گورنمنٹ گرلز کمپری ہنسیو ہائیر سکینڈری سکول گلگشت میں کتابوں کے سٹالز لگائے گئے، اور موبائل لرننگ لائبریری کے ذریعے طالبات میں کتابیں اور بچوں کے میگزین تقسیم کیے گئے۔

اختتامی تقریب میں سی ای او ادارہ تعلیم و آگہی پاکستان بیلا رضا جمیل نے ایڈیشنل سیکرٹری سکولز جنوبی پنجاب آغا ظہیر عباس شیرازی، ڈپٹی سیکرٹری خواجہ مظہر الحق، سیکشن آفیسر حنا چوہدری اور آنے والے دیگر مہمانوں کو شیلڈز پیش کیں۔

اس موقع پر مختلف سیشنز میں حصہ لینے والی طالبات کو سرٹیفیکیٹس سے بھی نوازا گیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button