Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

سکولمپکس کے دو کروڑ کا بوجھ جنوبی پنجاب کے تین ایجوکیشن بورڈز پر ڈال دیا گیا

محکمہ سکولز جنوبی پنجاب کے زیر اہتمام سکولمپکس 2023 اس وقت بہاولپور میں جاری ہیں، جس میں جنوبی پنجاب سکولوں کے تین ہزار سے زائد طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
سکولمپکس 2023 : اتھلیکٹس کے مقابلے، طالبات کا پوائنٹس ٹیبل پر قبضہ

ذرائع کے مطابق ان گیمز پر دو کروڑ سے زائد اخراجات آئیں گے، مگر محکمہ سکولز نے ایونٹس میں کوئی مالی معاونت کرنے سے معذرت کرلی، تاہم اس کا کریڈیٹ لینے کےلئے سب سے آگے ہے ، جبکہ تمام اخراجات تعلیمی بورڈ ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان برداشت کررہا ہے ، ہر بورڈ ٹی اے / ڈی اے کی مد میں نقد رقم اور کھانے پینے کے اخراجات اور یونیفارم کی ادائیگی کررہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پہلی سکولمپکس گیمز کا 6 نومبر سے بہاول پور میں آغاز، تیاریاں عروج پر

ملتان بورڈ نے حسب روایت ٹی اے/ ڈی اے کی مد میں 17 لاکھ روپے اور 40 لاکھ روپے کی یونیفارمز اور ٹریک سوٹ دئے ہیں، جبکہ ڈیر ہ اور بہاولپور بورڈ نے کھانے پینے اور رہائش کے اخراجات برادشت کئے ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام بورڈز کو اپنے سپورٹس کلینڈر پر بھی عمل کرنا ہے، جس کےلئے فنڈز باقی نہیں بچتے، جبکہ ان گیمز کا کوئی آوٹ پٹ بھی سامنے نہیں آرہا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button