Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

ایشیاء کپ 2023 : بھارت کے بعد سری لنکا کے چار کھلاڑی ان فٹ

ایشیاء کپ شروع ہونے سے قبل ٹیمیں فٹنس مسائل سے دوچا رہونے لگیں، بھارت کے بعد سری لنکا کے چار کھلاڑی ان فٹ ہوگئے، جس پر سری لنکا نے نیا اعزاز، ساتھ میں نیا ریکارڈ بھی بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
کے ایل راہول پاکستان کے خلاف میچ سے باہر

ایشیاء کپ کے بڑے کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اپنے اسکواڈ کا اعلان ایونٹ کے آغاز سے 24 گھنٹے سے بھی کم وقت قبل کیا ہے، وینندو ہسرنگا، دشمنتھا چمیرا، دلشان مدوشنکا، اور لاہیرو کمارا، جنہیں اصل اسکواڈ میں منتخب کیا گیا تھا، انجری کی وجہ سے حصہ نہیں لیں گے۔
بنورا فرنینڈو اور پرمود مدوشن کے نام منظوری کے لیے وزارت کھیل اور نوجوانوں کو بھیجے گئے ہیں، کیونکہ انہیں زخمی کھلاڑیوں کی جگہ لینے کے لیے دیر سے شامل کیا گیا تھا۔کوسل جینتھ پریرا فلو سے صحت یاب ہو رہے ہیں، مکمل صحت یاب ہونے کے بعد وہ اسکواڈ میں شامل ہو جائیں گے۔

اب سکواڈ میں داسن شاناکا ،کپتان۔پاتھم نسناکا، دیموتھ کرونارتنے، کوسل جنیت پریرا، کوسل مینڈس، نائب کپتان، چرتھ اسالنکا، دھننجایا ڈی سلوا، سدیرا سمارا وکرما، مہیش تھیکشنا۔ ڈیونتھ ویلاگے، متھیشا پاتھیرانا۔، کسن راجیتھا، دشن ہیمنتھا،بنورا فرنینڈو۔ پرمود مدوش شامل ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button