Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کی امتحانی فیسیں دگنا کرنے کیخلاف پرائیویٹ سکولز اور طلباء کا شدید احتجاج

تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے طلبہ کی میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی امتحانی فیسیں دگنا کرنے کیخلاف پرائیویٹ سکولز اور طلبہ کا شدیداحتجاج۔

یہ بھی پڑھیں ۔
تعلیمی بورڈز نے طلباء پر قیامت ڈھادی، فیسوں میں 100 گنا اضافہ

اس سلسلے میں پرائیویٹ سکولز گرینڈ الائنس ساؤتھ پنجاب اورفیڈریشن آف رجسٹرڈ سکولز پنجاب کے چیئرمین فرید خان بنگش نے کہا ہے کہ امتحانی فیسیں دگنا کرنا غریب طلبہ پر تعلیم کے دروازے بند کرنے کی سازش ہے، پہلے ہی مہنگائی نے غریبوں کی کمر توڑدی ہے۔

غریب والدین میں اتنی سکت نہیں کہ وہ بورڈ کی اتنی زیادہ فیسیں جمع کراسکیں۔لاچار ہوکر وہ اپنے بچوں کی تعلیم کا سلسلہ ختم کرنے پر مجبور ہوں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ تعلیمی بورڈ امتحانی فیسوں میں اضافہ واپس لے، وگرنہ پرائیویٹ سکولز نہ صرف احتجاجی تحریک چلائیں گے بلکہ تعلیمی بورڈ کاگھیراؤ بھی کریں گے۔
عدلیہ سے رجوع کرنے کا آٖٖپشن بھی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button