Breaking NewsEducationتازہ ترین
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کا بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ بڑھانے کا فیصلہ
یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے بی ڈی ایس پروگرام کا دورانیہ چار سال سے بڑھا کر پانچ سال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بی ڈی ایس کے لیے نیا ماڈیولر انٹیگریٹڈ نصاب سیشن 2024-25 سے نافذ العمل ہوگا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ منظوری یو ایچ ایس کے بورڈ آف سٹڈیز ڈینٹسٹری کے 48 ویں اجلاس میں دی گئی، جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر احسن وحید راٹھور نے کی۔