Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

یونیورسٹی آف لیہ معاشی مسائل کا شکار

یونیورسٹی آف لیہ کے وائس چانسلر اور خزانہ دار کی تقرری نہ ہوسکی ، یونیورسٹی کے انتظامی معاملات متاثر ہونے لگے ، تاہم سابق قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر حکومت علی ابھی معاملات کو چلارہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں ۔
یونیورسٹی آف لیہ میں بے جا سیاسی مداخلت، وائس چانسلر کا کام کرنے سے انکار

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی پنجاب حکومت آخری دنوں میں بننے والے یونیورسٹی آف لیہ کو تاحال مستقل وائس چانسلر میسر نہ آسکا ، جس کے باعث یونیورسٹی انتظامی معاملات کا شکار ہورہی ہے ، یونیورسٹی میں مستقل وائس چانسلر کے ساتھ ساتھ مستقل خزانہ دار بھی نہیں ہے، جس کے باعث ہر تین یا چھ ماہ بعد نئے خزانہ دار اور وائس چانسلر کا نوٹیفکیشن ہوتا ہے ، قائم مقام چانسلر ڈاکٹر حکومت علی کی مدت پوری ہوچکی ہے مگر تاحال نیا تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : لیہ کیمپس معاشی بحران کا شکار، اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے آج احتجاج کا اعلان کردیا

مگر یونیورسٹی کی گاڑی ڈاکٹر حکومت علی کے زیر استعمال ہے، جس کا بوجھ مالی مشکلات سے دو چار یونیورسٹی خزانہ برداشت کررہا ہے، اس صورتحال میں خدشہ ہے کہ لیہ یونیورسٹی ایک بار پھر معاشی بحران کا شکار ہوجائے گی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button