Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھر ہفتہ اختتام پذیر

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھرے ہفتہ کے اختتامی روز خوشی،صحت اور ویلنیس پر مبنی سیمینار منعقد ہوا ، جس میں انسانی صحت پر خوشی کی کیفیت کا ذکر ہوا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زرعی یونیورسٹی میں خوشیوں بھرا ہفتہ شروع

سیمینار میں رئیس جامعہ پروفیسر ڈاکٹر آصف علی (تمغہ امتیاز) نے اس ہفتہ کو منانے کی حکمت عملی اور فلسفہ پر بات کی۔انہوں نے کہا کہ آج کل کے کٹھن حالات میں خوش رہنے کی فلاسفی اور بھی اہم ہو جاتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زرعی یونیورسٹی میں محفل مشاعرہ

مزید انہوں نے خوشی کو دماغی حالت،کھیل،لطف اور ثقافتی سرگرمیوں کے امتزاج سے تشبیہ دی۔خوشی کا راز دماغی حالت کھیل فارس کا فتوی سرگرمیوں سے منسوب ہوتا ہے۔دماغ کو دائمی طور پر تربیت دینا اسے فعال رکھنے کا اور ثقافتی سرگرمیوں میں شامل ہونا ایک خوشگوار زندگی کے لیے ضروری ہے۔

سیمینار کی گیسٹ سپیکر ڈاکٹر سارہ نے منہ کی صفائی کی اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

سیمینار میں شرکت کرنے والوں کے لیے زبانی صحت کی اہمیت کے بارے میں پیغام تھا کہ زبانی صحت کا نظام درست ہونا چاہیے تاکہ انسان کے دانت صحیح ہیں اور صحت مند رہیں۔

ڈاکٹر قمرین فاطمہ نے کہا کہ انسانی صحت برش کی ضرورت اور ضروری تدابیر جو ایک صحت مند انسان کی ضرورت ہے پہ تبادلہ خیال کیا۔

آخر میں اس ہفتہ میں منعقد ہونے والے مقابلہ جات میں نمایاں پوزیشن لینے والے طلبا و طالبات کو سرٹیفکیٹ اور انعامات سے نوازا گیا۔

کیک کاٹ کر اس ہفتہ کے اختتام کا اعلان کیا گیا اور اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ ایسی تفریحی تقریبات ہر سال منعقد کی جائیں گی۔

کوآرڈینیٹر کلیہ حیوانات پروفیسر ڈاکٹر محمد آصف رضا نے سب منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر مرزا عبدالقیوم، ڈاکٹر عثمان جمشید، ڈاکٹر نگہت رضا،ڈاکٹر عمیر وقاص،ڈاکٹر اصغر عباس، ڈاکٹر عاطف رحمان سمیت دیگر فیکلٹی اور طلباء و طالبات کی کثیر تعداد موجود تھی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button