اٹھویں نیشنل پی ڈی ٹی 20 کرکٹ چیمپین شپ2022 ، بہاولپور ریجن نے سرگودھا ریجن کو دس وکٹوں سے ہرادیا۔
پی ڈی سی اے کے زیراہتمام آٹھویں نیشنل۔پی ڈی ٹی 20 کرکٹ چیمپئن شپ کے سلسلہ میں بہاولپور ریجن اور سرگودھا ریجن کے مابین کرکٹ میچ ڈرنگ اسٹیڈیم بہاولپور میں کھیلا گیا۔
جس کے مہمان خصوصی مقصود الحسن ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور تھے۔
ان کے ہمراہ محمد جمیل کامران کوارڈینیٹر ملتان بہاولپور ریجن ڈس ایبلڈ کرکٹ تھے۔
معزز مہمان کا کھلاڑیوں کے ساتھ تعارف ہوا۔
سرگودھا ریجن پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ بیس اوررز میں آٹھ کھلاڑیوں کے نقصان پر 119رنز بناسکی۔
ظفر حسین 27.وقار عامر ۔25اور قاسم نے 18رنز بنائے۔ بہاولپور ریجن کی طرف سے کاشف عباس۔ محمد آصف نے دو۔ دو جبکہ محمد نعمان۔ عابد حسین اور محمد شکیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
بہاولپور ٹیم نے مطلوبہ ہدف باآسانی بغیر کسی نقصان کےنویں اوور میں محمد نعمان کے شاندار 59رنز ناٹ آوٴٹ اور محمد شہزاد کے عمدہ 49ںکی بدولت حاصل کرلیا۔
مین آف دی میچ محمد نعمان قرار پائے۔جن کو مقصود الحسن ڈویژنل سپورٹس آفیسر بہاولپور نے کیش پرائز دیا۔