Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان:دریائے چناب کے کنارے،ریسکیو1122 کی مشق

ممکنہ سیلاب سے نبرد آزما ہونے کے لئے ریسکیو1122 کے زیر اہتمام پہلی فرضی مشق دریائے چناب کے مغربی کنارے شیر شاہ برج کے مقام پر منعقد کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سیلاب سے نمٹنے کی فرضی مشق کا معائنہ کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو محمد طیب خان،اسسٹنٹ کمشنر خواجہ عمیر محمود اور عدنان بدر بھی انکے ہمراہ تھے۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ اس موقع پر فلڈ فائٹنگ بارے بریفنگ دی۔
ڈپٹی کمشنر کی آمد پر ریسکیو کے چاک و چوبند دستے انہیں سلامی دی۔ریسکیو 1122 کے جانبازوں نے فرضی مشق کے دوران عملی تربیت کا بھرپور عملی مظاہرہ کیا اور ریسکیو اینڈ سرچ کی فرضی مشق کے مظاہرے کے دوران خوب داد سمیٹی۔
ویسٹ منیجمنٹ کمپنی،محکمہ صحت، لائیوسٹاک، سول ڈیفنس، میٹرو پولیٹن کارپوریشن،سوشل ویلفیئر کی طرف سے اس موقع پر کیمپ لگائے گئے تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرضی مشق میں بہترین عملی مظاہر پر ریسکیو 1122 کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،ہمیں اپنے ریسکیو جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے،انہوں نے کہا کہ تمام اداروں میں موثر باہمی رابطہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہے۔انہوں نے بتایا کہ دریائے چناب کے سپر بندوں کی انسپکشن مکمل کر لی گئی ہے۔تمام متعلقہ محکموں نے مشینری کے فعال ہونے بارے سرٹیفکیٹ جمع کرا دئے ہیں،اس کے علاوہ شدید بارشوں کی صورت میں اربن فلڈنگ سے نمٹنے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں، واسا نے شہر کے نشیبی علاقوں کی نشاندہی کر دی ہے۔سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپس لگانے کے لئے چاروں تحصیلوں میں مقامات کا انتخاب کر لیا گیا ہے، اس کے علاوہ ڈی سی آفس میں فلڈ کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے، عوام سیلاب کے حوالے معلومات اور شکایات کے کنٹرول روم کے ٹال فری نمبر 11188-0800 پر رابطہ کر سکتے ہیں،ممکنہ سیلاب کی صورت میں اس سے نمٹنے کے لئے دستیاب وسائل کے مطابق بھرپور اقدامات کئے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر نے مختلف محکموں کی طرف سے لگائے کیمپس کا بھی معائنہ کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button