میپکو میں پروموشن کورسز کا شیڈول جاری
ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) ریجنل ٹریننگ سنٹر نے نئے مالی سال 2021-22ء کے دوران منعقد ہونے والے پروموشن کورسزکا شیڈول جاری کردیاہے۔
چیف ایگزیکٹو آفیسرمیپکو انجینئر اکرام الحق کی ہدایت پر نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر (NCOC) کی جانب سے کوروناوائرس19کی تیسری لہر میں کمی کے پیش نظر محکمانہ امتحانات کے کورسزکے دوبارہ انعقادکا فیصلہ کیاگیاہے۔
ریجنل ٹریننگ سنٹر کے پرنسپل رفاقت علی شاہ کی زیر نگرانی این سی او سی کی جانب سے جاری ہونے والی ایس او پیز اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمدکرتے ہوئے کورسز شروع کئے جائیں گے۔
جولائی 2021ء میں آپریشن اینڈ ڈسٹری بیوشن ونگ کے ٹیکنیکل سٹاف (لائن سپریٹنڈنٹ IIسے لائن سپریٹنڈنٹI) کے عہدے پر ترقی کے محکمانہ ترقی کے کورسز5جولائی تا27اگست 2021ء تک ہوں گے۔
اکاؤنٹس/آڈٹ کیٹگری کے اکاؤنٹس اسسٹنٹ سے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر/اکاؤنٹس آفیسر، آڈٹ اسسٹنٹ/سٹاف ویریفائر سے اسسٹنٹ آڈٹ آفیسر کے عہدے پرترقی کے کورسز5جولائی تا27اگست2021ء، سیکیورٹی ونگ کے سکیورٹی گارڈ سے سیکیورٹی سارجنٹ اور سیکیورٹی سارجنٹ سے سیکیورٹی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے لئے کورسز12تا30 جولائی تک ریجنل ٹریننگ سنٹر ملتان میں منعقدہوں گے۔
سرکل ٹریننگ سنٹرز ڈی جی خان اور ساہیوال میں اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین II کے عہدے پر ترقی کے ٹی100کورسز 12جولائی تا13اگست، سرکل ٹریننگ سنٹرز بہاولنگراورمظفرگڑھ میں لائن مین IIسے لائن مین Iکے ایس300کورسز 19تا30جولائی، اسسٹنٹ لائن مین سے لائن مین IIکے پروموشن کورسز 26جولائی تا27اگست، بل ڈسٹری بیوٹر سے میٹرریڈر کے سی100کورسز 5تا16جولائی تک منعقد ہوں گے۔