Breaking NewsEducationتازہ ترین
پولنگ سٹاف کی ٹریننگ کرنے والے اساتذہ کو ‘چیک’ کی تقسیم آج سے شروع ہوگی
الیکشن کمیشن نے پولنگ سٹاف کی ٹریننگ مکمل کرنے والے اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگی آج سے شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کےلئے ڈی ای او سکینڈری ملتان شیخ رفیق کو نامزد کیا گیاہے ۔
ان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جلالپور پیر والہ میں صبح 10 بجے سٹاف میں ٹریننگ کے چیک تقیسم کریں گے۔
سکول کے پرنسپل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قومی مفاد کےلئے آج سکول کو کھولیں گے، اور تمام عملے کو سہولیات فراہم کریں گے۔
اس سارے عمل کی مانیٹرنگ کےلئے اے ای او محمد عرفان کو فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے ۔