Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ نے بڑا اعلان کردیا

محنت کش یونین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے چیئرمین ملک منیر حسین ہانس نے ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے نکالے گئے 200 سینٹری ورکرز کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ نکالے گئے سینٹری ورکرز کو 10 روز میں بحال نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ بڑھا دیں گے اور چوک کچہری پر کمشنر اور ڈپٹی کمشنر آفس کا گہراؤ کیا جائے گا اور جب تک 200 سینٹری ورکرز بحال نہیں ہوں گے احتجاجی کیمپ اور علامتی پھانسیاں لی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 200 سینٹی ورکرز کو بے روزگار کرنے کے بعد بچوں کی سکول کی فیس ،بجلی کے بل ،مکان کے کرایہ ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے اور گھروں میں بھوک کے لالے پڑ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم پر امن لوگ ہیں اور پر امن احتجاج ہمارا حق ہے، اگر ہمارے مطالبات جلد سے جلد حل نہ کیے گئے تو سینٹری ورکرز خود کشیاں کرنے پر مجبور ہونگیں اور حالات کی ذمہ دار ضلع انتظامیہ پر ہوگی۔

محرم الحرام کی آمد آمد ہے ہم نہیں چاہتے کہ اس مہینے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں اگر ہمیں مجبور کیا گیا تو دمادم مست قلندر ہوگا۔

ہم وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، کمشنر ملتان، ڈپٹی کمشنر ملتان اور سی ای او ویسٹ مینجمنٹ کمپنی سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 10 روز کے اندر 200 سینٹری ورکرز کو بحال کر کے ڈیوٹیوں پر بھیجا جائے اور ان کی سابقہ اور موجودہ تنخواہوں کو فوری بحال کیا جائے تاکہ یہ سینٹری ورکرز اپنے بچوں کی کفالت کرسکیں۔

پریس کانفرنس میں محمد رضوان،محمد اسد،محمد رنگ علی،عمر ناصر ،محمد نعیم،،محمد اصغر ،محمد یاسر، محمد بلال ،محمد شان،محمد ارشد،ناصر علی قدیر سینٹری ورکرز موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button