Breaking NewsEducationتازہ ترین
پیک کے زیر اہتمام ہونے والے فرسٹ ٹرم کے امتحانات میں انتظامیہ و امیدواروں کو مشکلات کا سامنا
پنجاب ایگزامینشن کمیشن /پیک کی ہدایت کے مطابق مختلف اضلاع کی انتظامیہ فرسٹ ٹرم امتحان لینے میں ناکام ہوگئی، چالیس فیصد سےزائد سکولوں میں سوالیہ پیپر کے مطابق امتحان نہ ہوسکا۔
سکول سربراہان فنڈز نہ ہونے پر بلیک بورڈ پر پیپر لکھ کر امتحان لینے پرمجبور ہیں، بیشتر سکولوں نے بروقت آئٹم بنک سے پیپرز ڈاون لوڈ ہی نہ کیے۔
سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ سوالیہ پیپرز کی فوٹو کاپیوں پر فی سکول ایک لاکھ روپے تک کا بجٹ درکار ہے، نان سیلری بجٹ اورپیک کی جانب سے فنڈز تاحال فراہم نہیں کیے گئےجس کی وجہ سے مشکلات بڑھتی جارہی ہیں ۔