Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاک انگلینڈ ٹیسٹ سیریز: ملتان ٹیسٹ؛ موسم کی تبدیلی کا کھیل پر اثر انداز ہونے کا امکان

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں اس پاکستان انگلینڈ ٹیسٹ سیریز 2024 کے سلسلے کا پہلا میچ جاری ہے، آج کھیل کا دوسرا دن ہے، آج ملتان کا موسم تبدیل ہوگیا ہے، موسم خنکی بڑھ گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ذرائع کے مطابق آج سارا دن بادل چھائے رہینگے، 7 تا 9.3 کلو میٹر گھٹہ کی رفتار سے ہوا چلتی رہے گی، اور دھوپ میں تیزی بھی گزشتہ روز والی نہیں ہوگی۔ آج اوسط درجہ حرارت 25 رہنے کا امکان ہے۔ بارش کا چانس ابھی تک تو فی الحال 7 فیصد ہے۔ مجموعی طور پر موسم خوش گوار رہے گا۔

تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ہلکی ہوا جو گراؤنڈ میں تیز محسوس ہوتی اور بدلتا موسم کھیل پر اثر انداز ہوگا، کل آخری سیشن میں گیند تبدیل ہونے کے باعث آج سوئنگ ہوسکتی ہے، جس کے باعث کھیل کا پانسہ بھی پلٹ سکتا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button