تعلیمی بورڈ ملتان میں ہولی کے رنگ، ملازمین کے سنگ

ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان کی طرف سے ہندوں کی ہولی کے موقعہ پر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کی طرف سے ہندوں بورڈ ملازمین کشن چند ، مہتاب چند ، اور نہال کو 5 ہزار کا چیک سیکرٹری تعلیمی بورڈ ملتان خرم شہزاد قریشی نے دیا۔
اس موقعہ پر خرم شہزاد قریشی نے اظہار خیال کرتے ہوے کہاکہ ہولی کے پر مسرت موقع پر ہندو برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ تہوار خوشی، رواداری اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کو برابری کے حقوق اور خوشیوں میں شریک ہونے کا موقع فراہم کیا جائے۔
اس موقع پر انہوں نے ہندو برادری کی فلاح و بہبود کے لیے بطور تعاون پانچ ہزار روپے کا چیک پیش کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ جذبہ ہم آہنگی اور یکجہتی کو مزید مضبوط کرے گا۔
اس موقع پر صدر ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن تعلیمی بورڈ ملتان ملک نثار احمد نے اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ یہ تہوار خوشی، رنگوں اور بھائی چارے کی علامت ہے۔
انہوں نے اس موقع پر برادری کے فلاحی کاموں کے لیے پانچ ہزار روپے کا چیک پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ تمام مذاہب کے لوگ مل جل کر امن و محبت کے ساتھ رہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ ہمیشہ اقلیتوں کی خوشیوں میں شریک رہے گا اور ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔
اس موقعہ پر مہر محمد اکبر نے کہا کہ اہم خاص طور پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان و کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خان کابھی تہہ دل سے شکریہ اداکرتے ہیں۔