آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس میلہ شروع ہوگیا

ترجمان سید شہزاد علی شاہ کے مطابق آفیسر ویلیفئر ایسوسی ایشن زکریا یونیورسٹی کا سپورٹس میلہ شروع ہوگیا، جس کا افتتاح رجسٹرار محمد اعجاز احمد نے کیا ۔
اس موقع پر خزانہ دار صفدرخان لنگاہ ، ڈاکٹرکوالٹی انہاسمنٹ ڈاکٹر محمدفاروق، ایسوسی ایشن کے صدر رانا جنگ شیر، سیکرٹری خلیل احمد کھور، سیکرٹری سپورٹس ندیم اعظم بھی موجود تھے۔
رجسٹرار اعجاز احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت کے لئے ضروری ہے،ہمارے آفیسرز اپنی فٹنس کو برقرارکھنے کےلئے کھیل سے جڑے رہیں تاکہ وہ چاک وچوبند ہوکر اپناآفیشل ورک احسن طریقے سے پورا کریں، ان کی صحت بھی اچھی رہے۔
خزانہ دار صفدر لنگاہ کہنا تھا کہ کھیل اور صحت کاچولی دامن کاساتھ ہے ، فٹنس کےلئے ورزش ضروری ہے آج کے دور میں اچھی صحت کھیل کود اورورزش سے ملتی ہے، یونیورسٹی ایسے صحت مندانہ سرگرمیوں کےلئے ہمیشہ سے حوصلہ افزائی کرتی آئی ہے اور مستقبل میں بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
رانا جنگ شیر اور خلیل احمد کھور کا کہنا تھا کہ سالانہ سپورٹس میلہ کھیل ساتھ مل بیٹھنے کا ایک بہانہ ہے، وائس چانسلر کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ایک صحت مندانہ سرگرمی کرنے کی اجازت دی۔
بعد ازں ٹیبل ٹنس ، بیڈمنٹس، لوڈو،کیرم رسہ کشی کے مقابلے ہوئے ایونٹ تین روز تک جاری رہے گا۔



















