ڈاکٹر صفدر حسین کو بڑی ذمے داری مل گئی

ڈاکٹر صفدر حسین کو سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں ڈپٹی سیکرٹری تعینات کردیا گیا، اس سلسلے میں ایس اینڈ جی اے ڈی) پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈاکٹر صفدر حسین، جو اس سے قبل سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ لاہور میں بطور پرنسپل (بی ایس 19) تعینات تھے اور تاحال تقرری کے منتظر تھے، اب انہیں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ، ملتان میں ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے پر تعینات کر دیا گیا ہے۔
یہ تعیناتی 20 فیصد تکنیکی کوٹہ کے تحت، محکمہ کی 10 اپریل 1979 کی پالیسی لیٹر میں استثنا کرتے ہوئے کی گئی ہے۔
اس سلسلے میں ڈپٹی سیکرٹری (بی ایس 18) کی اسامی کو اپگریڈ کرکے ڈپٹی سیکرٹری (بی ایس 19) بنا دیا گیا ہے، اور یہ عہدہ ڈاکٹر صفدر حسین کے لیے ذاتی نوعیت کا ہوگا۔
چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ یہ تقرری محکمانہ ضروریات کے پیش نظر عمل میں لائی گئی ہے۔
ڈاکٹر صفدر حسین تعلیمی شعبے کے تجربہ کار افسر ہیں اور ان کی تعیناتی سے ساؤتھ پنجاب سیکرٹریٹ میں سکول ایجوکیشن کے انتظامی امور کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔



















