Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

روزنامہ دنیا کے سابق کارکن ملتان کے معروف سپورٹس جرنلسٹ اظہار علی عباسی انتقال کر گئے

اظہار علی عباسی کو ہفتے کے روز اچانک فالج کا شدید دورہ پڑا جو جان لیوا ثابت ہوا، اور وہ چند گھنٹوں کی کشمکش کے بعد خالقِ حقیقی سے جا ملے۔ ان کے انتقال کی خبر ملتے ہی صحافتی و سماجی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر دوڑ گئی۔

مرحوم کی نمازِ جنازہ جلال پارک گلگشت میں ادا کی گئی، جس میں صحافیوں، اسپورٹس کمیونٹی، عزیز و اقارب اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر ان کی صحافتی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور مرحوم کے لیے مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی گئی اظہار علی عباسی کا شمار ملتان کے سینئر اور معتبر سپورٹس جرنلسٹس میں ہوتا تھا۔

انہوں نے طویل عرصے تک کھیلوں کی صحافت میں خدمات انجام دیں اور مقامی و قومی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے اہم کردار ادا کیا۔ ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، غیر جانبدارانہ رپورٹنگ اور کھیلوں سے وابستہ افراد کے مسائل کو اجاگر کرنے کی کاوشوں کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا رہا۔

صحافتی تنظیموں اور ساتھیوں نے ان کے انتقال کو ایک بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا کہ اظہار علی عباسی جیسے مخلص اور محنتی صحافی کا خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا۔

انہوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ مرحوم کی صحافتی خدمات کے اعتراف میں انہیں سرکاری سطح پر خراجِ عقیدت پیش کیا جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button