Breaking NewsEducationتازہ ترین
لیپ ٹاپ پروگرام فیز II کے تحت طلباء کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع

حکومتِ پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ پروگرام فیز II کے تحت طلباء کے لیے درخواستوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے۔
تازہ اعلان کے مطابق اب اہل طلباء 20 اپریل 2026 تک اپنی درخواستیں جمع کرا سکیں گے۔ طلباء سرکاری پورٹل کے ذریعے آن لائن درخواست دے سکتے ہیں، جبکہ اس توسیع کا مقصد زیادہ سے زیادہ طلباء کو اس اسکیم سے فائدہ اٹھانے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
حکام کے مطابق لیپ ٹاپ پروگرام کا بنیادی مقصد طلباء میں ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینا اور جدید تعلیمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔




















