Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

نئے طلباء کو مفت ریفریشمنٹ اور داخلہ کروانے والوں کو انعام کا اعلان

گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی سکول ملتان کے ہیڈ ماسٹر خالد محمود نے صبح کی اسمبلی میں خصوصی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ اور زیادہ سے زیادہ نئے طلبہ کو اسکول کی طرف راغب کرنے کے لیے ایک جامع داخلہ مہم شروع کی جا رہی ہے۔

اس مہم کے تحت ہر نیا داخلہ لینے والا بچہ اسکول کی جانب سے ایک ماہ تک مفت ریفریشمنٹ (مشروبات اور ہلکے پھلکے اسنیکس) سے مستفید ہو گا، جبکہ جو طالب علم دوسرے بچوں کو اسکول میں داخلہ کروانے کا ذریعہ بنے گا، اسے بھی خصوصی انعام سے نوازا جائے گا۔

ہیڈ ماسٹر خالد محمود نے اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”ہمارا مقصد ضلع ملتان میں شرح داخلہ بڑھانا اور آؤٹ آف اسکول چلڈرن کی تعداد کو کم کرنا ہے۔ اس کے لیے ہم نے نہ صرف ریفریشمنٹ کا پروگرام شروع کیا ہے بلکہ ہر وہ موجودہ طالب علم جو اپنے کسی ہم عمر یا پڑوسی بچے کو اسکول میں داخلہ کروائے گا، اسے انعامی اسکیم کا حصہ بنایا جائے گا۔“

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اقدام والدین کی معاشی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا گیا ہے تاکہ کوئی بچہ تعلیم سے محروم نہ رہےحکومت پنجاب نے چند اضلاع میں ’اسکول میل پروگرام‘ کا آغاز کیا ہے، جس کے تحت تعلیمی اداروں میں دوپہر کے وقت طلبہ کو دودھ یا غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جائے گا۔

اس پروگرام کا مقصد بچوں میں غذائی قلت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ اسکولوں میں حاضری کو بہتر بنانا ہےہیڈ ماسٹر خالد محمود نے اس سلسلے میں اپنی خصوصی کوششوں کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اس پروگرام میں گورنمنٹ سمرہ پبلک ہائی اسکول ملتان کو شامل کروانے کے لیے مسلسل کوشاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ”اگر ہمارا اسکول اس پروگرام میں شامل ہو جاتا ہے تو یہاں کے طلبہ کو بھی روزانہ دوپہر کا گرم کھانا یا دودھ میسر آ سکے گا، جس سے ان کی صحت اور تعلیمی کارکردگی دونوں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے۔“

انہوں نے مزید کہا کہ انہوں نے متعلقہ حکام کو باقاعدہ درخواست دے دی ہے اور جلد ہی اس حوالے سے مثبت فیصلے کی توقع ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button