Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال یونیورسٹی : سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات یکم جولائی 2025 سے شروع ہونگے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں پہلے سے جاری اور نئے طلباء وطالبات کے لیے سمسٹر خزاں 2025 کے داخلہ جات یکم جولائی 2025 سے شروع ہوں گے۔

سمسٹر خزاں 2025 میں جن پروگراموں میں داخلہ جات ہوں گے، ان میں میٹرک(جنرل)،میٹرک (درس نظامی)، میٹرک اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ، چھ ماہ کے سرٹیفکیٹ و ڈپلوماز، ایف اے(جنرل)،ایف اے (درس نظامی)،آئی کام،ایف اے اوپن کورسز برائے دینی مدارس طلبہ،بی اے جنرل (ایسوسی ایٹ ڈگری ان آرٹس)،بی کام(ایسوسی ایٹ ڈگری ان کامرس)،بی اے اوپن کورسزبرائے دینی مدارس طلبہ کے لیے،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی،بی ایس /ایم اے /ایم ایس سی کی بنیاد پر بی ایڈ ٹیچر ٹریننگ پروگرام(چار سالہ،اڑھائی سالہ اور ڈیڑھ سالہ)، پی ایچ ڈی،ایم فل/ ایم ایس،ایم ایس (آنر)،ایم بی اے (کامن ویلتھ)،ایف اے /ایف ایس سی،بی اے /بی ایس سی اور ایسوسی ایٹ ڈگری کی بنیاد پر بی ایس پروگرام (چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،بی بی اے(چار سالہ،اڑھائی سالہ اوردو سالہ)،پوسٹ گریجویٹ ڈپلوماز، شامل ہوں گے۔

یہ بات ریجنل ڈائریکٹر ملتان غلام حسین کھوسہ نے کہی۔
انہوں نے مزید کہا کہ میٹرک،ایف اے/آئی کام،ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی ایڈ پروگرامز میں طلباء وطالبات آن لائن یا داخلہ فارم پر اپلائی کر سکیں گے جب کہ دیگر پروگرامز میں داخلہ جات آن لائن اپلائی کر یں گے۔

آن لائن اپلائی کے لیے علاقائی کیمپس واقع شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں فرنٹ ڈیسک بھی قائم کیا جائے گا جہاں سے طلبا ء وطالبات کسی بھی اضافی فیس کے بغیر آن لائن داخلہ اپلائی کروا سکتے ہیں۔

مزید برآں یہ کہ تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس الائیڈ بینک لمٹیڈ،مسلم کمرشل بینک لمٹیڈ،فرسٹ وویمن بینک لمٹیڈ کی کسی بھی جب کہ نیشنل بینک آف پاکستان کی نامزد بینک برانچز یا جاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کے ذریعے بھی جمع کروا سکیں گے

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button