Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے داخلے شروع

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹر خزاں 2023ء کے میٹرک (جنرل،ٹیک،درس نظامی(ثانویہ عامہ)، اوپن کورسز)،ایف اے(جنرل،درس نظامی(ثانویہ خاصہ)،اوپن کورسز) ،شارٹ ٹرم کورسز،فریش اور پہلے جاری طلباء وطالبات کے لیے داخلہ جات 15جولائی 2023سے جاری ہیں جو کہ 05ستمبر 2023تک جاری رہیں گے، جبکہ دوسرے مرحلے کے داخلہ جات یکم ستمبر 2023سے شروع ہوں گے۔

یہ بات ملتان کیمپس کے ریجنل ڈائریکٹر غلام حسین کھوسہ نے کہی، انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ بیسڈ پروگراموں میں پی ایچ ڈی (عربی، اردو، اسلامیات، پاکستانی زبانیں ،ایجوکیشن(DNFE،ایلیمنٹری ٹیچر ایجوکیشن،ایگریکلچرل ایکسٹیشن،شماریات،فوڈ اینڈ نیوٹریشن،کمپیوٹر سائنس،کیمسٹری،فزکس)،ایم فل (اسلامیات،DNFE،ماءیکرو بیالوجی اینڈ مالیکیولر جینتھک،ایگریکلچر ٹیکنالوجی، ریاضی،فزکس، انگلش(لنگویسٹک)،اینوائرمینٹل سائنسز، کیمسٹری، مطالعہ پاکستان)،ایم ایس کمیونٹی ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن، ایم ایس سی آنر(ایگریکلچر ایکسٹینشن،لائیو سٹاک مینجمنٹ،رورل ڈیویلپمنٹ)،بی ایس چار سالہ پروگرام میں (ایف اے /ایف ایس سی کی بنیاد پر) ایگریکلچرل ٹیکنالوجی،کیمسٹری،کمپیوٹر سائنس،اینوائرمینٹل سائنسز،انسٹرکشنل ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی،ریاضی،مائیکروبیالوجی،فزکس،شماریات)،بی ایس اڑھائی سالہ (بی ایس سی کی بنیاد پر)بائیو
کیمسٹری،باٹنی،کیمسٹری،اینوائرمینٹل سائنسز، ریاضی، مائیکروبیالوجی،فزکس اور شماریات)،بی ایس دوسالہ (اے ڈی ایس کی بنیاد پر)کیمسٹری،اینوائرمینٹل سائنسز،ریاضی،مائیکروبیالوجی،فزکس اور شماریات ،ایم بی اے دو اور ڈیڑھ سالہ جبکہ پوسٹ گریجویٹ ڈپلومہ میں کمپیوٹر سائنس اور ڈیٹا سائنسز میں داخلہ جات 15 ۔ اگست 2023مقرر کی گئی ہے ۔

ریجنل کیمپس ملتان میں طلباء وطالبات کی سہولت کے لیے فرنٹ ہیلپ ڈیسک بنا دیا گیا ہے، جہاں فریش طلبہ اپنا آن لائن داخلہ جبکہ پہلے سے جاری طلباء وطالبات اپنا داخلہ فارم حاصل کر سکتے ہیں ۔

تحصیل سطح پربھی پراسپیکٹس سیل پوائنٹ قائم کر دیئے گئے ہیں تاکہ دور دراز سے تعلق رکھنے والے طلباء وطالبات اپنے قریبی سیل پوائنٹ سے داخلہ فارم حاصل کرسکیں ۔

تمام طلباء و طالبات داخلہ فیس بینک چالان،جاز کیش،ایزی پیسہ،اور یو پیسہ کی موبائل ایپ *786# USSD سٹرنگ /ریٹیلر ایجنٹ/فرنچائرز اور موبی لنک،ٹیلی نار،یو بینک کی برانچز کے ذریعے بھی جمع کروا سکتے ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button