Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی ملتان : انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار اور واک کا اہتمام

ترجمان کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ زوایالوجی کے اہتمام انسداد ڈینگی آگاہی سیمینار کااہتمام کیاگیا سیمینار کی فوکل پرسن چیئرپرسن شعبہ زوایالوجی ڈاکٹر آسیہ بی بی تھیں۔

سیمینار کی مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرکلثوم پراچہ نے کہا کہ ڈینگی جیسے موضی مرض سےنمٹنے کےلئے آگاہی ضروری ہے، حکومت پنجاب ڈینگی کے مکمل خاتمے کے لئے سر گرم عمل ہے، ڈینگی ایک جان لیوا مرض ہے اس سے چھٹکارا پانا ہم سب کا فرض ہے۔

انہوں نے کہا کہ تمام افراد کو چاہئے کہ صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، کسی جگہ پر پانی کھڑانہ ہونے دیں۔

رجسٹرار ڈاکٹرمیمونہ خان ڈینگی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈینگی سے بچاؤ کے لئے آگاہی سیمینار منعقد کئے جانے چاہئیں شہریوں کو چاہیے کہ وہ گھروں میں، چھتوں پر اور پارکوں میں کسی بھی جگہ پر پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

گیسٹ سپیکر ڈاکٹر انصر نعیم اللہ نےکہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پورے پنجاب میں ڈینگی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے،ان کے ویژن کے مطابق پورے پنجاب کو ڈینگی سے پاک کرینگے، طلباوطالبات اس مشن کوپورا کرنے میں مدد کرسکتے ہیں کیونکہ وہ ہی سوسائٹی کو صیح طرح سے آگاہی دے سکتےہیں۔

بعدازاں واک کی گئی جس میں شرکا نے پوسٹر اٹھارکھے تھے ۔سیمینار میں اساتذہ اور طالبات بھی موجود تھیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button