Breaking NewsSportsتازہ ترین
زکریا یونیورسٹی نے انٹر کالجیٹ گرلز سکوائش چیمئپن شپ جیت لی
انٹر کالجیٹ گرلز سکوائش چمپیئن شپ بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان میں ہوئی۔
اس چمپیئن شپ میں پانچ ٹیموں نے شرکت کی جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔
بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ، سنٹرل کالج ملتان ، جی سی خانیوال ، جی سی امامیہ کالج میاں چنوں ، جی سی چودہ نمبر چونگی ملتان ۔
اس ٹورنامنٹ کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر منصور اکبر کنڈی تھے۔
ان کے ساتھ میڈم عابدہ خان سپورٹس ڈائریکٹر اور سپورٹس ڈائریکٹر سنٹرل کالج ملک غضنفر راں اور جی سی خانیوال سے میڈم طیبہ اور میڈم سحرش میاں چنوں سے موجود تھیں۔
پہلی پوزیشن بہاء الدین زکریایونیورسٹی ، دوسری پوزیشن سنٹرل کالج ملتان ، تیسری پوزیشن جی سی خانیوال نے حاصل کی۔
ٹورنامنٹ کی بیسٹ پلیئرز میں رخسانہ ، ہیرا ، نور ، زرقا اور مریم تھیں۔