Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی : پروفیسر کی دو نمبری پکڑی گئی؛ گورنر نے طلب کرلیا، رجسٹرار کی بھی پیشی

ویمن یونیورسٹی ملتان میں پروفیسر کی غیر قانونی تعیناتی پر گورنر چانسلر نے رجسٹرار سمیت طلب کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی ملتان : غیر قانونی طورپر اساتذہ کی بھرتی اور ترقی دینے کی تیاریاں مکمل

تفصیل کے مطابق ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ آئی ایم ایس کی ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کو غیر قانونی طور پر کوائف میں ردوبدل کرکے پروفیسر تعینات کیا گیا تھا، جس پر فیصل آباد کے صفدر حسین طاہر نے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا اور عدالت کو ثبوت فراہم کئے گئے کس طرح ان کے نمبر کاٹ کر غیر قانونی طور پر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کے نمبر بڑھائے گئے اور ان کو میرٹ میں اوپر لایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر ز کی بھرتی خلاف میرٹ کرنے کے الزامات ، انتظامیہ کی تردید

جس پر عدالت نے ان کے مؤقف کو تسلیم کرتے ہوئے چانسلر /گورنر کو فوری طور پر ایکشن لینے کی ہدایت کی، جس پر ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کو گورنر ہاوس طلب کرلیا گیا ہے۔

جاری مراسلے میں کہاگیاہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں چانسلر نے اپ کو ذاتی شنوائی کا ایک موقع دیا ہے، اس لئے 7 اگست کو ذاتی حیثت میں پیش ہوکر دوپہر اڑھائی بجے اپنا مؤقف ریکارڈ کرائیں۔ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے بروقت چانسلر کے سامنے پیش ہونا ضروری ہے، آپ کے مفاد میں بہتر ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
ویمن یونیورسٹی کی سینڈیکیٹ کا اجلاس : ممبران کو اندھیرے میں رکھ کر غیر قانونی اقدام منظور کرانے کی تیاریاں

دوسری طرف ایچ ای سی نے بھی ڈاکٹر سعدیہ ارشاد کے چار ریسرچ پیپر مسترد کردئیے، جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ایچ ای سی سے مستند شدہ ریسرچ جرنل میں شائع نہیں ہوئے، جبکہ دیگر چار پیپر ان کی متعلقہ مینجمنٹ فیلڈ سے نہیں ہیں۔

جس کے بعد ان کے پروفیسر بننے کےلئے مقرر پیپر کی تعداد بھی کم ہوگئی ہے، اور اب ان کی پروفیسر شپ خطرے میں پڑ گئی ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button