Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی میں داخلے شروع

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں جدید رجحانات کے مطابق داخلوں کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے مطابق ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں آنے والے تعلیمی سیشن کے لئے داخلوں کا آغاز کر دیا گیا ہے، جن میں بی ایس چار سالہ پروگرامز میں بی ایس آرٹیفیشل انٹیلیجنس ،سائبر کرائم ،ڈیٹا سائسنز، انفارمیشن ٹیکنالوجی ،سافٹ وئیر انجنئیرنگ ،اپلائڈ سائیکالوجی ،ڈینفس اینڈ سٹریٹیجک سٹڈیز بائیو کیمسٹری ،بائیو ٹیکنالوجی اکنامکس کیمسٹری ،فزکس ایجوکیشن ،انگریزی،اردو ، عمرانیات ، زولواجی اور دیگر مضامین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں طلباء کے لئے جدید رجحانات کے حامل مضامین شامل کئے گئے ہیں، تاکہ طلبا مستقبل میں ملک وقوم کے لئے فعال کردار ادا کرسکیں۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان کے ویژن کے مطابق طلباء کے لئے یونیورسٹی میں ای لیب ،ای روزگار سنٹر ، سمارٹ کلاس رومز اور سمارٹ بورڈز فراہم کئے جارہے ہیں۔

اس کے ساتھ ہی جدید ڈیجیٹل لائبریری اور آڈیٹوریم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے تاکہ ایمرسن یونیورسٹی ملتان دنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں شامل ہوکر ملک و قوم کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرسکے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button