Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

جامعہ زکریا : ایمپلائز یونین نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا

زکریا یونیورسٹی کی ایمپلائز یونین نے آج ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی پھر لہولہان ہوگئی ،5افراد نشتر پہنچ گئے

جاری پریس ریلیز میں صدر ملک صفدر حسین اور سیکرٹری رانا مدثر کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں طلباء تنظیموں کا آپس میں تصادم و فائرنگ ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
جامعہ زکریا : وائس چانسلر کی فائرنگ سے زخمی سیکورٹی گارڈ کی عیادت

جس میں ڈیوٹی پر موجود ہمارے جانباز، نڈر جبران خان سکیورٹی گارڈ کو فائر لگ گیاتھا۔ جس پر ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن نے ہنگامی اجلاس بلایا تھا۔

جس میں اس واقعہ کی پر زور مذمت کی، فوری طور ان شر پسند طلباء کے خلاف سخت کارروائی کا کہا گیا، مگر اس پر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ، جس پر احتجاج کا اعلان کیاگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔

زکریا یونیورسٹی میں طلباء تصادم : تین طلبا زخمی، سیکورٹی حکام نے کارروائی شروع کردی

جب تک انتظامیہ طلباء کے خلاف کاروائی نہیں کرتی تب تک ایمپلائز ویلفئیر ایسوسی ایشن یونیورسٹی کو مکمل طور پر بند رکھے گی۔

ملازمین آج 11:00بجے دن جبران خان کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے ایڈمن بلاک آئیں گے، اور احتجاج میں شرکت کریں گے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button