Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی میں چور پھر بےلگام؛ اے ایس اے کے سابق صدر کے گھر کا صفایا ، چور سونا لے گئے

زکریا یونیورسٹی کی سیکورٹی نااہلی سے چوری کا ایک اور واقعہ ہوگیا، سٹاف کالونی سے نامعلوم چور اے ایس اے کے سابق صدر پرفیسر ڈاکٹر ستار ملک کے گھر سے سونا اور نقدی لے اڑے ۔

یہ بھی پڑھیں۔
زکریا یونیورسٹی میں چوری کرنے والے گروہ کا کارندہ پکڑا گیا

ڈاکٹر ستار ایک شادی میں شرکت کے بعد گھر پہنچے تو گھر کی الماری کھلی پائی، بی ٹائپ کے گھر میں چوری کی واردات نے سیکورٹی سسٹم کی قلی کھول کر رکھ دی۔

یہ بھی پڑھیں ۔
زکریا یونیورسٹی : چوری کا وارداتیں نہ تھم سکیں، انتظامیہ ناکام، مکینوں کابڑا اعلان

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واردات سابق 8 وارداتوں کا تسلسل ہے جو ایک ہی طریقہ سے کی گئیں ، حتی کہ ان کے ٹائمنگ بھی ایک جیسی تھی، ڈاکٹر ستار کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی افسوسناک عمل ہے کہ یونیورسٹی کی سیکورٹی چوری کے سلسلے کو روکنے میں ناکام ہوگئی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ وائس چانسلر سنجیدہ قدم اٹھائیں اور سیکورٹی برانچ کی پروفیشنل انداز میں تزین نو کریں، اب تبدیلی کا وقت ہے، اس سے پہلے کوئی بڑا واقعہ ہو جائے سب کو ملکر کر اس تسلسل کو روکنا ہوگا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button