Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں آن لائن داخلوں کے لئے سہولت سینٹر کا قیام

ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں سال 2025 کے لئے آن لائن داخلوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔

وائس چانسلر ایمرسن یونیورسٹی ملتان پروفیسر ڈاکٹر محمد رمضان نے الغزالی ہال میں ایڈمیشن ڈیسک وزٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے یونیورسٹی میں طلباء اور ان کے ساتھ آنے والے والدین کے لئے سہولت سینٹر قائم کر دیا ہے، جس کا مقصد طلباء کی داخلوں کے لئے رہنمائی کرنا ہے۔

اس سال بی ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی میں داخلے کئے جا رہے ہیں ایمرسن یونیورسٹی ملتان میں طلباء کے لئے جہاں جدید سہولیات جن میں سمارٹ کلاس رومز ، کمپیوٹر و سائنس لیب ،ایس ایم ڈی سے مزین الغزالی ہال ،ایمرسن سٹوڈیو، وومن ڈویلپمنٹ سنٹر کا قیام عمل میں لایا جا چکا ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی کے طلباء کے لئے مختلف سکالرشپس جن میں سر فہرست وزیر اعلیٰ ہونہار سکالرشپ ،سی ایم لیپ ٹاپ، پرائم منسٹر لیپ ٹاپ سکیم شامل ہیں جبکہ مستحق بچوں کے لیے میرٹ بیس سکالرشپ کی سہولت موجود ہے۔

دیگر سہولیات میں طلباء و طالبات کے لئے ہاسٹل، ٹرانسپورٹ، سپورٹس کمپلیکس فری وائی فائی ،واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب سے بنیادی سہولیات فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔

ایمرسن یونیورسٹی ملتان جدید تعلیمی تقاضوں کو مد نظر رکھتے ہوئے طلبا کی ذہنی آبیاری کرنے میں مصروف ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button