Breaking NewsEducationتازہ ترین
ہونہار سکالرشپ میں مشکلات کا سامنا، طلباء کےلئے مدد گار ڈیسک قائم کردیا گیا

پنجاب حکومت نے طلباء کی مدد کے لیے "ہونہار سکالرشپ” ہیلپ ڈیسک قائم کیا ہے۔
اس اقدام کا مقصد اسکالرشپ پروگرام سے متعلق معلومات اور مدد تک آسان رسائی فراہم کرنا ہے، طلباء وٹس ایپ، لینڈ لائن نمبرز اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے صبح 9:00 بجے سے شام 5:00 بجے کے درمیان رابطہ کر سکتے ہیں، جب کہ واٹس ایپ کے سوالات بھیجے جا سکتے ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے کہ مالی مشکلات طلباء کی تعلیم میں رکاوٹ نہ بنیں۔
ہونہار طلباء صرف اپنی پڑھائی پر توجہ دیں، ان کی فیس ادا کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔