Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ویمن یونیورسٹی میں "آپریشن کلین اپ” جاری

ویمن یونیورسٹی میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی باقیات کا صفایا جاری ہے، رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب کے بعد دو پروفیسرز کو ایڈیشنل رجسٹرارز کے عہدے سے ہٹادیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں ۔
متعصبانہ رویہ اور ناگوار طرز عمل : رجسٹرار ویمن یونیورسٹی کو ہٹا دیا گیا، ڈاکٹر میمونہ خان کی تعیناتی

تفصیل کے مطابق وائس چانسلر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے چارج سنبھالنے کے بعد میرٹ کو یقینی بنانے کےلئے بڑے پیمانے پر تبدیلیاں شروع کردی ہیں، ایسی افسران جن پر میرٹ کی خلاف ورزی کے الزامات تھے ان کو واپس ان کے ڈیپارٹمنٹ میں بھجوانے کا سلسلہ جاری ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
رجسٹرار اور ایڈیشنل رجسٹرار کی غیر قانونی تعیناتی، عدالت عالیہ نے ویمن یونیورسٹی حکام کو آج طلب کرلیا

ذائع کا کہنا ہے کہ عدالت عالیہ کے احکامات کی روشنی میں ویمن یونیورسٹی ملتان کی انتظامیہ نے ایڈیشنل رجسٹرار ڈاکٹر سعدیہ ارشاد اور ڈاکٹر ماریہ شمس خاکوانی سے اختیارات واپس لیتے ہوئے ان کو واپس فیکلٹی میں بھیج دیاہے، اور ان کو بطور ٹیچرز اپنے اسائمنٹ پر کام کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
وائس چانسلر کی ریٹائرمنٹ: ویمن یونیورسٹی کے سیاہ اور کرپشن زدہ دور کا خاتمہ، ملازمین نے وائٹ پیپر جاری کردیا

واضح رہے اس سے قبل ہائی کے احکامات کی روشنی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر کلثوم پراچہ نے رجسٹرار ڈاکٹر قمر رباب کو عہدے سے ہٹادیا تھا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button