ڈائریکٹوریٹ آف بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد

ایم این ایس زرعی یونیورسٹی میں ڈائریکٹوریٹ آف بزنس انکوبیشن سنٹر کے زیر اہتمام ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
جس کا بنیادی مقصد نوجوان طلباوطالبات کی کاروباری صلاحیت کو اجاگر کرنا، اور ان کی کاروباری ذہنی شعور کو ترویج دینا تھا۔
بزنس انکوبیشن سنٹر نے 2ماہ پر مشتمل پروگرامز کا آغاز کیا ہے، جس میں ایسے تمام طلباء و طالبات جو کاروبار کرنا چاہتے ہیں اور ان کے پاس کوئی بنیادی کاروباری تخیل موجود ہیں،ان کو مکمل کوچنگ مہیا کی جائے گی۔
اس سلسلے میں ملک کی معروف فرم فوسٹرکی خدمات حاصل کی گئی ہے ، جو نوجوانوں کو بہترین تربیت فراہم کرتی ہے تاکہ وہ اپنے کاروباری خیالات کو عملی جامہ پہنا سکیں۔
تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف علی(تمغہ امتیاز)نے کہا کہ جامعہ اپنے طلباء وطالبات میں انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے کے لیے مسلسل کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی تقریب بھی اسی تسلسل کی کڑی ہے۔مجھے امید ہے کہ اس قسم کے پروگرامز کے نتیجے میں نئے کاروباری مواقع پیدا ہوں گے۔
ہمارے نوجوان بجائے صرف نوکری کو فوکس کرنے کے وہ اپنے کاروبار کرنے اور دوسروں کے لئے ملازمت کا سلسلہ بنے گے۔اس کے نتیجے میں ملکی معیشت میں بھی بہتری آسکتی ہے۔
آخرمیں پروفیسر ڈاکٹر مبشر مہدی ڈائریکٹر بزنس انکوبیشن سنٹر نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے خدوخال پر روشنی ڈالی۔