Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

زکریا یونیورسٹی کی رجسٹرار شپ کےلئے دوڑ شروع، سیاسی اثرورسوخ بھی شامل ہوگیا

زکریا یونیورسٹی میں وائس چانسلر کے بعد رجسٹرار شپ کے لئے دوڑ شروع ہوگئی موجودہ رجسٹرار 30 ستمبر کو ریٹائر ہورہے ہیں، جس کے بعد رجسٹرار بننے کے لئے اساتذہ اور آفیسرز دونوں گروپس نے اپنی کوشیش تیز کردی ہیں جبکہ موجودہ رجسٹرار بھی اپنی مدت ملازمت میں توسیع کے خواہشمند ہیں۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ محمد زبیر خان جن کو ایک بڑی سیاسی شخصیت کی سپورٹ حاصل ہے کو پہلے اسلام آباد میں ایڈجسٹ کروانے کی کاوشیں ہوئیں مگر پنڈی کے سینئر پی پی رہنماؤں کے ردعمل پر یہ کوششیں رنگ نہ لائیں، اب ان کو زکریا یونیورسٹی میں دو سے تین سال کی ایکسٹنشن دینے کی کوششیں ہورہی ہیں۔
دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ کام کافی حد تک مکمل ہوچکا ہے۔

دوسری طرف اساتذہ بھی رجسٹرار بننے کےلئے متحرک ہیں، ضمنی الیکشن میں پی پی کی سپورٹ کرنے والے ایک سینئر ٹیچر سر فہرست ہیں، دوسری طرف آفیسرز نے بھی لابنگ شروع کر رکھی ہے، اس وقت پہلے نمبر پر ایڈیشنل رجسٹرار کامران تصدق ہیں جبکہ دوسرے نمبر پر ایڈیشنل رجسٹرار محمد اعجاز ہیں۔

آفیسرز کا کہنا ہے کہ وائس چانسلر اس سیٹ پر میرٹ کے مطابق کسی آفیسر کو ہی تعینات کرے مگر اساتذہ اور سیاسی رہنماؤں کی مداخلت پر سینئر افسر نظر انداز ہونے کا خدشہ ہے، جس پر آفیسرز میں بے چینی پائی جاتی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button