Paid ad
Breaking NewsNationalتازہ ترین

ملتان : ممتاز آباد لوہا فیکٹری بجلی چور ی کیس؛ میپکو کے 4کروڑ روپے ڈوب گئے۔

گزشتہ ماہ میپکو کی اعلیٰ سطحی ٹیم نے ممتاز آباد سب ڈویژن کے علاقے میں بہاولپور روڈ پرچھاپہ مار کر ڈھلائی کی فیکٹری (فاؤنڈری)میں چھاپہ مارا تو ریموٹ کنٹرول سسٹم کے ذریعے بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جارہی تھی۔

یہ بھی پڑھیں۔
بجلی چوری میں ملوث ایس ڈی او معطل، چور کو تین کروڑجرمانے کا فیصلہ

تقریباً 8ماہ میں4 کروڑ روپے سے زائد کی بجلی چوری کی جارہی تھی۔ 8ماہ قبل سے اچانک کم یونٹس آنا شروع ہوئے تھے۔

رولز کے مطابق بی ٹو کے اس کنکشن کی ریڈنگ و چیکنگ متعلقہ ایس ڈی او ممتاز آباد کی ذمہ داری تھی جو انہوں نے یکسرپوری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں۔

99 ہزار 854 یونٹس بجلی چوری کرنے پر12 لاکھ 50 ہزار روپے جرمانہ

اس پر جی ایم سی ایس ڈی نے ایس ڈی اواکرم ارائیں کو معطل کردیا، اور میپکو انتظامیہ نیپرا رولز کے مطابق 8ماہ کا جرمانہ نہیں کرسکتی تھی‘ اس لئے رولز کے مطابق کرائے پرجگہ لے کر لوہا فیکٹری چلانے والے اسلام الدین پٹھان کو تقریباً اڑھائی کروڑ روپے جرمانہ کرنا پڑا، اور ایف آئی آر بھی درج کرادی۔

اسلام الدین پٹھان سوات رفوچکر ہوگیا، اور فیکٹری کرائے پر دینے والا مرزا رشید قابو آگیا، جس کی آئس فیکٹری‘ رائس ملز اور ایک بی ون کے کنکشن کے ساتھ ساتھ اس کی رہائش کے بجلی کنکشن بھی کاٹ دئیےگئے ۔

جس پر مرزا رشید نے عدالت سے رجوع کرلیا ہے کہ اس کے کاٹے گئے کنکشنزبحال کئے جائیں کیونکہ اس نے تو فیکٹری کرایہ پر دی تھی‘ اس لئے اسلام الدین پٹھان سے ریکوری کی جائے۔

میپکو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں میپکو کو 4کروڑ روپے کا نقصان ہوا ہے، کیونکہ اسلام الدین پٹھان 4 کروڑ روپے سے زائدکی بجلی چوری کرکے اپنی تقریباً 40لاکھ روپے کی مشینری لیکر سوات فرار ہوگیا ہے، اور وہ اتنی ہی رقم سے نئی جگہ پر نئے نام سے فیکٹری لگا لےگا۔

ادھر مرزا رشید نے عدالت سے رجوع کرکے ریلیف مانگا ہے کہ اس کا تو قصورنہیں کیونکہ اس نے تو فیکٹری کرائے پر دی تھی، اور تو اور معطل ایس ڈی او کو تنخواہ تو مل ہی رہی ہے اور جلد بحال بھی ہوجائے گا‘ ڈوبے ہیں تومیپکو کے 4 کروڑ روپے ڈوب گئے ہیں۔

عمران آئل ملز کی طرح بجلی چوری کا یہ بڑا سکینڈل بھی دب کر کاغذوں میں رہ جائے گا۔

اس بارے میں میپکو حکام نےرابطے پر بتایا کہ لوہا فیکٹری بجلی چوری کیس میں ریکوری لئے تمام تر کاوشیں کی جارہی ہیں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button