ملتان : نوازشریف انجینئرنگ یونیورسٹی کا بڑا قدم
نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق کرنے کا عمل شروع کردیا ہے ، مزید آج یونیورسٹی کے ایکریڈیشن کیلئے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا وفد وزٹ کریگا۔
تعلیمی اداروں کے الحاق کیلئے یونیورسٹی نے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے ۔
ان خیالات کا اظہار نواز شریف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کامران نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو طالبعلم یونیورسٹی سے امتحانات پاس کرچکے ہیں، انکے لئے بہت جلد ہائیر ایجوکیشن کی اجازت سے کانووکیشن کی تیاری کا مرحلہ شروع کریں گے۔
کمپیوٹر سائنس کی تعلیم کیلئے طلباء وطالبات کیلئے انٹرنیشنل ٹیچنگ شراکت داری پر معاہدہ کرلیا گیا ہے ، کمپیوٹر سائینس شعبہ میں روزگار کیلئے جاب فئیر کراررہے ہیں۔
سپریم کورٹ فیصلہ کے مطابق 3 سالہ ایسوسی ایٹ انجینئرئنگ ڈپلومہ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کیلے سول،کیمکل،الیکٹریکل،مکینیکل انجینئرنگ میں داخلہ اوپن میرٹ پر کیا جا رہا ہے۔
پروفیسر ڈاکٹر کامران نے کہا کہ خوش آئند بات یہ ہے کہ آج یونیورسٹی کی ایکریڈیشن کیلئے نیشنل ٹیکنالوجی کونسل کا وفد وزٹ کررہا ہے، جسکے لئے تمام ڈیپارٹمنٹس کے لئے میٹنگ منٹس اور ہوم ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔
پہلی بار یونیورسٹی دیگر علاقہ جات میں مختلف تعلیمی اداروں کے ساتھ الحاق کرنے کا عمل شروع کردیا گیا ہے جسکے لئے درخواستیں موصول ہونا شروع ہوگئی ہیں ۔
تمام ایس او پیز کو پورا کرتے ہوئے الحاق کرنے کے لئے مانیٹرنگ کمیٹی بنائی گئی ہے۔