ملتان ٹیسٹ: موسم خوشگوار، تیسرے روز کا کھیل بروقت شروع ہونے کا امکان
ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے براہ راست،موسم بہتر،وقت پر کھیل شروع ہونے کا امکان ہے، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے پہلے ٹیسٹ کو 3 دن میں ختم کروانے کیلئے موسم بھی مہربان ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان ٹیسٹ: پاکستان کے 3 وکٹوں کے نقصان پر 109 رن، 202 رنز کی برتری
میچ کے تیسرے روز آج اتوار 19 جنوری 2025 کی صبح نہایت روشن اور خوشگوار ہے۔سرمئی رنگ کی کرنیں بکھرنے کو ہیں۔ ملتان انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کے وسط میں پھیلے سبزے کو گولڈن کلر میں بدل رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ملتان سٹیڈیم میں "نعمان ساجد مینیا” جاری، ویسٹ انڈیز ٹیم 137 پر پویلین لوٹ گئی
خلاف توقع آج ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم اور اس کے اطراف دھند کا نام ونشان بھی نہیں ہے۔میچ وقت پر شروع ہوگا اور میچ کا وقت صبح ساڑھے 9 بجے کا ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج میچ کا تیسرا روز ہے۔پاکستان دوسری اننگ 3 وکٹ پر 109 رنز سے شروع کرے گا۔202 رنز کی سبقت حاصل ہے۔
ویسٹ انڈیز جو کل ایک ہی سیشن میں 25.2 اوورز میں 137 رنز بناکر آئوٹ ہوگیا۔آج ویسٹ انڈیز کو اس سے زیادہ وقت ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں ۔
ہر ٹیم ہوم گراؤنڈ کا فائدہ اُٹھاتی ہے، میچ 3 دن میں ختم ہوسکتا ہے ، محمد رضوان سپن ٹریک کی حمایت میں سامنے آگئے
میچ پاکستان کی جیت پر ختم ہوسکتا ہے، محمد رضوان نے میچ کے پہلے روز دعویٰ کیا تھا کہ میں اب بھی یہ سمجھتا ہوں کہ میچ 3 دن میں ختم ہوگا۔