Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

حنیف قریشی پاکستان چیس فیڈریشن سے فارغ، شہزادہ خرم قائم مقام صدر بن گئے

پاکستان شطرنج فیڈریشن کے صدر حنیف قریشی کا مواخذہ، شہزادہ خرم قائم مقام صدر بن گئے۔

تفصیل کے مطابق پاکستان شطرنج فیڈریشن نے صدر حنیف قریشی کا مواخذہ ہوگیا، ان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد بھار ی اکثریت سے کامیاب ہوگئی۔

سیکرٹری فیڈریشن کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ شطرنج فیڈریشن آف پاکستان (CFP) کی جنرل باڈی کا اجلاس مارگلہ ہوٹل، اسلام آباد میں منعقدہ ہوا، جس میں صدر حنیف قریشی کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی۔

ان پر بدانتظامی اور آئینی خلاف ورزیوں کے الزامات سامنے آئے تھے، ان الزامات جن میں جنرل باڈی کے اہم ارکان پر قانونی کارروائی کے بغیر پابندی لگانا، مالی غبن، من مانی کارروائیاں، غیر قانونی معطلی، متوازی ایسوسی ایشنز کی تشکیل، اور فیڈے ریٹنگ ٹورنامنٹس کی منظوری سے انکار شامل ہیں۔

17 رکنی جنرل باڈی میں سے 14 ارکان نے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا، جو مطلوبہ دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہے، ایک رکن نے ووٹ نہیں دیا۔

تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد پشاور سے نائب صدر شہزادہ خرم کو اگلے انتخابات تک عبوری صدر مقرر کر دیا گیا اور جنرل باڈی کی منظوری کے بغیر قریشی کی طرف سے کیے گئے تمام فیصلوں کو کالعدم قرار دے دیا گیا، جس میں معطلی/برطرفیاں/تعینات وغیرہ شامل ہیں۔

مالی کرپشن اور ان کے ساتھی ارکان کے خلاف کے خلاف مالی غبن کے الزامات کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی گئی، آڈیٹر جنرل آف پاکستان ایک آڈٹ کرے گا، اور انکوائری کے دوران فیڈریشن کا بینک اکاؤنٹ معطل رہے گا۔

اجلاس میں جنرل باڈی نے پاکستان سپورٹس بورڈ سے درخواست کی کہ وہ دو ہفتوں کے اندر نئے انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن مقرر کرے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button