پاکستان کا ساؤتھ افریقہ کو جیت کے 330 کا ہدف، 3 پاکستانی بیٹرز کی نصف سنچریاں
بابر اعظم 73، محمد رضوان 80، کامران غلام 63 اور سلمان علی 33 رنز کے سا تھ نمایاں
کیپ ٹاؤن میں میزبان ساؤتھ افریقہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 328 رنز بنائے ۔
پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو عبداللہ شفیق پہلے میچ کی طرح 0 پر آؤٹ ہوکر ٹیم کو دباؤ کا سامنا کرنے کےلئے چھوڑ گئے۔
صائم ایوب اور بابر اعظم نے ٹیم سکور کو آگے بڑھایا اور 53 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، صائم ایوب 5 چوکوں کی مدد سے 25 سکور بناکر مپاکا کا شکار بنے۔
بابر اعظم کی بھولی بسری فارم بھی لوٹ آئی انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ ملکر ض115 رنز جوڑے، اور اپنے کرئیر کی 33 ویں نصف سنچری 73 گیندوں پر مکمل کی جس میں 5 چوکوں کی مدد شامل تھی، 168 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 73 رنز بنانے کے بعد انڈائل پھےلووائیو کی بال پر کی آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 7 چوکے لگائے ۔
محمد رضوان 80 کے ذاتی سکور پر مپاکا کی گیند پر انہوں انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگ 3 چھکوں 7 چوکوں سے مزین تھی۔
کامران غلام المعروف کے جی نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر ففٹی مکمل کی جس میں 5 چھکے 3 چوکے شامل تھے، انہوں نے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے ، یہ ان کی پہلی نصف سنچری تھی اس سے قبل انکا ہائیسٹ سکور 103 ہے۔
عرفان خان نیازی نے 15 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز بنائے جینسن کو وکٹیں دے بیٹھے ۔
حارث رؤف 6 اور ابرار احمد 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔
نسیم شاہ کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔
پاکستانی بیٹرز کی جانب سے 3 نصف سنچریوں کی بدولت گرین شرٹس نے 329 رنز کا ہدف تشکیل دیا ۔
ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مپاکا 4، مارکو جینسن 3، فورٹین اور انڈائل پھےلووائیو نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔