Paid ad
Breaking NewsSportsتازہ ترین

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ون دے سیریز: ساؤتھ افریقہ کو 81 رنز سے شکست؛ رضوان کی سیریز وننگ ہیٹرک مکمل

330 رنز ہدف کے تعاقب میں میزبان کھلاڑی 43.1 اوورز میں 248 پر پویلین لوٹ گئے ۔

محمد رضوان کی قیادت میں پاکستانی ٹیم کی ایک روزہ سیریز جیتنے کی ہیٹرک مکمل ، قومی ٹیم اس سے قبل آسٹریلیا، زمبابوے اور اب ساؤتھ افریقہ کو اس ہوم گراؤنڈ میں شکست دے چکی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں ۔
پاکستان کا ساؤتھ افریقہ کو جیت کے 330 کا ہدف، 3 پاکستانی بیٹرز کی نصف سنچریاں

کیپ ٹاؤن جنوبی افریقہ میں پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ پاکستان نے 81 رنز سے جیت لیا۔

مڈل آرڈر بلے بازوں کی ذمہ دارانہ بیٹنگ ، بابر اعظم 73، محمد رضوان 80، کامران غلام 63 اور سلمان علی 33 رنز کے سا تھ نمایاں رہے ۔

کیپ ٹاؤن میں میزبان ساؤتھ افریقہ کی دعوت پر پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے ۔

پاکستان نے بیٹنگ شروع کی تو عبداللہ شفیق پہلے میچ کی طرح 0 پر آؤٹ ہوکر ٹیم کو دباؤ کا سامنا کرنے کےلئے چھوڑ گئے۔

صائم ایوب اور بابر اعظم نے ٹیم سکور کو آگے بڑھایا اور 53 رنز کی پارٹنر شپ بنائی، صائم ایوب 5 چوکوں کی مدد سے 25 سکور بناکر مپاکا کا شکار بنے۔

یہ بھی پڑھیں ۔
باڈر گواسکر ٹرافی: موسم کی دیوی بھارت پر مہربان؛ تیسرا میچ ڈرا، سیریز 1-1 سے برابر

بابر اعظم کی بھولی بسری فارم بھی لوٹ آئی انہوں نے کپتان محمد رضوان کے ساتھ ملکر 115 رنز جوڑے، اور اپنے کرئیر کی 33 ویں نصف سنچری 73 گیندوں پر مکمل کی جس میں 5 چوکوں کی مدد شامل تھی، 168 کے مجموعی سکور پر بابر اعظم 73 رنز بنانے کے بعد انڈائل پھےلووائیو کی بال پر کی آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 7 چوکے لگائے ۔

محمد رضوان 80 کے ذاتی سکور پر مپاکا کی گیند پر انہوں انہیں کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ، ان کی اننگ 3 چھکوں 7 چوکوں سے مزین تھی۔

کامران غلام المعروف کے جی نے برق رفتاری سے کھیلتے ہوئے 25 گیندوں پر ففٹی مکمل کی جس میں 5 چھکے 3 چوکے شامل تھے، انہوں نے 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے ، یہ ان کی پہلی نصف سنچری تھی اس سے قبل انکا ہائیسٹ سکور 103 ہے۔

عرفان خان نیازی نے 15 جبکہ شاہین شاہ آفریدی نے 16 رنز بنائے جینسن کو وکٹیں دے بیٹھے ۔

حارث رؤف 6 اور ابرار احمد 4 رنز پر آؤٹ ہوگئے ۔

نسیم شاہ کھاتہ کھولے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستانی بیٹرز کی جانب سے 3 نصف سنچریوں کی بدولت گرین شرٹس نے 329 رنز کا ہدف تشکیل دیا ۔

ساؤتھ افریقہ کی جانب سے مپاکا 4، مارکو جینسن 3، فورٹین اور انڈائل پھےلووائیو نے 1-1 وکٹ حاصل کی ۔

ہدف کے تعاقب میں ساؤتھ افریقہ کی ٹیم 248 رنز پر ہمت ہار گئی، وکٹ کیپر بیٹسمین ہنرچ کلاسںن کے علاؤہ کوئی بھی بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر ںہ ٹک پایا۔

ساؤتھ افریقہ کو 34 کا اوپننگ سٹینڈ ملا، کپتان ٹیمبا 12 کے ذاتی سکور پر نسیم شاہ کی گیند پر حارث رؤف کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے ۔

ساؤتھ افریقہ کو دوسرا نقصان ٹونی ڈی زورزی کی صورت میں اٹھانا پڑا ، وہ 34 رن بناکر ابرار احمد کی گیند بولڈ ہوگئے ۔

ریسی وینڈر دوسان سلمان علی آغا کی گیند پر صائم ایوب کے کیچ ہوئے، وہ صرف 23 رنز کی اننگ کھیل سکے۔

آئیڈن مرکم ابرار احمد کا شکار بنے اور ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے ، وہ ٹیم کے سکور میں 21 رنز جمع کروانے ما سبب بن سکے۔

ڈیوڈ ملر شاہین شاہ آفریدی کی گیند کھیلتے ہوئے وکٹوں کے پیچھے کیچ پکڑوا بیٹھے ، 29 رنز بنانے کےلئے انہوں نے 39 گیندوں کا سہارا لیا۔

مارکو جینسن 3، انڈائل پھےلووائیو 1 رن کے مہمان ثابت ہوئے اور شاہین آفریدی کو وکٹیں دیکر پویلین لوٹ گئے ۔

بیجورن فورٹین نے 9 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر بابر اعظم کو کیچ پکڑوا بیٹھے جبکہ کوینا مپاکا 1 رن بنا کر شاہین آفریدی کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

ہنرچ کلاسںن 97 رنز پر نسیم شاہ کا شکار بنے، انہوں نے 4 چھکے اور 8 چوکے لگائے اور عرفان خان کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے ۔

تبریز شمسی 1 رن پر ناٹ آؤٹ رہے ۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، نسیم شاہ نے 3 ابرار احمد 2، سلمان علی آغا نے 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا ۔

برق رفتار نصف سنچری بنانے پر کامران غلام کو پلئیر آف دی میچ قرار دیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button