Breaking NewsEducationتازہ ترین
پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 11 کے حتمی نتائج کا اعلان کردیا گیا

پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن ( پیف)نے پبلک سکولز ری آرگنائزیشن پروگرام فیز 11 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
درخواست گزاران پیف کی ویب سائیٹ پر اپنے شناختی کارڈ کا نمبر درج کر کے اپنی درخواست کا نتیجہ دیکھ سکتے ہیں، تمام کامیاب اُمیدواران کو انکی ترجیحی لسٹ اور میرٹ کے مطابق سکول الاٹ کیے گئے ہیں۔
پی ایس آر پی فیز 11 میں پہلی ترجیح دیتے ہوئے 60 فیصد سے زائد سکولز پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیوں اور انفرادی درخواست گزار کو میرٹ پر الاٹ کیے گئے ہیں، جن میں پی ایچ ڈی،ایم ایس/ایم فل، ایم ایڈ ، بی ایڈ،ایم ایس سی/ایم اے/بی ایس ڈگری ہولڈرز شامل ہیں۔
عید کے فوری بعد یہ سکول نئے الاٹیز کے حوالے کردئیے جائیں گے ۔