Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

ملتان : گرلز ہائی سکول میں پولیو ڈے منایا گیا

گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کریم ٹاؤن ملتان میں پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی ، اس موقع پر ہیڈ مسٹریس شازیہ حیدر، ہیلتھ آفیسر ساجد حفیظ،ماہر تعلیم میاں وقاص فرید قریشی، نے طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کے تدار ک کیلئے ہر شخص کو اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔

صحت مند انسان سے ہی صحت مند معاشرہ عمل میں آتا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر شہری تجدید عہد کریں کہ پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ بچے عمر بھر کی معذوری سے بچ سکیں۔

اس موقع پر میڈم شبانہ شازیہ نواز، عائشہ نور، صائمہ خان، ثمن ناز، اقصی فاطمہ نے کہا کہ پولیو کا خاتمہ ہی ہمارا عزم ہے۔

پولیو کے حوالے سے آگاہی نہ ہونے سے بہت سے بچے اس مرض کا شکار ہو جاتے ہیں، اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے انہیں پولیو کے قطر ے لازمی پلوائیں اور اس مہم کو شہری کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ورلڈ پولیو ڈے کے موقع پر طالبات نے پینٹنگ مقابلوں میں بھی حصہ لیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button