Breaking NewsEducationتازہ ترین
پرچے تیار ہوگئے
پنجاب ایگزامینیشن کمیشن نے سکول بیسڈ اسسمنٹ 2023 کے تمام بنیادی مضامین کے لیے گریڈ 3 سے 8 کے ماڈل پیپرز تیار کرلئے ۔
ا س سلسلے میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیک ڈاکٹر نصیر کا کہنا ہے کہ تیار کردہ پیپر پیک کی ویب سائٹ پر موجود ہیں، جہاں سے ڈاؤن لوڈ کیے جا سکتے ہیں۔
تمام سکول سربراہوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ ان ماڈل پیپرز کو اساتذہ کی معلومات، رہنمائی اور مذکورہ بالا نمونوں کے مطابق طلباء کو ایس بی اے کے لیے تیار کرنے کے قابل بنانے کے لیے برائے مہربانی اسکولوں (پبلک اور پرائیویٹ) کے ساتھ شیئر کیا جائے۔