ویمن یونیورسٹی میں "پاکستان لائف سیونگ پروگرام’’ کی ورکشاپ
ویمن یونیورسٹی ملتان کے شعبہ فارمیسی اور پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کے زیر اہتمام "پاکستان لائف سیونگ پروگرام” کے تحت ایک روزہ تربیتی ورکشاپ کااہتمام کیا گیا۔
متی تل کیمپس میں ہونے والی اس تربیتی ورکشاپ میں ایمرجنسی آفیسر/کمیونٹی ٹریننگ محمد ارشد ،اور سٹاف ٹرینرز محمد عمران او عابدہ پروین نے شرکاء کو مصنوعی طریقے سے دل اور پھیپھڑوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے حادثات ،گولی لگنے، زہریلی چیز کے نگلنے ، الیکٹرک شاک اور ہارٹ اٹیک جیسی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بارے میں آگاہی دی، اور ان کی عملی تربیت بھی کرائی۔
اس حوالے سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی نے کہا کہ "پاکستان لائف سیورز پروگرام” کے تحت ہینڈز آن ٹریننگ حکومت کا ایک انقلابی اقدام ہے، جس کا بنیادی مقصد پاکستان کے بااختیار شہریوں کی ایک ایسی قوم میں تبدیل کرنا ہے، جس میں زندگیاں بچانے کی بنیادی مہارتیں ہوں ۔
انسانی زندگی جتنی کوئی چیز قیمتی نہیں، شعبہ فارمیسی نے ایک شاندار ورکشاپ کو انعقاد کرایا، جس کے اثرات معاشرے پر بھی مرتب ہوںگے۔
اس موقع پر ڈاکٹر کنول رحمٰن، چیئرپرسن، شعبہ فارمیسی نے ٹرینرز کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہ کہ ویمن یونیورسٹی وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ڈاکٹر عظمیٰ قریشی کی قیادت میں تیزی سے ترقی کررہی ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلباء کو مثبت سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اجازت دے رکھی ہے، فارمیسی کا شعبہ مستقبل میں بھی زندگی بچانے والی اس طرح کی تربیت کا انعقاد جاری رکھے گا۔