سکولوں کی اراضی پر قابضین بارے رپورٹ طلب
پنجاب بھر میں سکولوں کی سینکٹروں ایکٹر اراضی پر ناجائز قبضہ ہے ، جس کانوٹس لیتے ہوئے محکمہ سکولز نے تمام ڈپٹی کمشنرز اور سی ای اوز کو مراسلہ جاری کیا ہے کہ صوبے کہ 122سکولوں کی اراضی پر قابضین بیٹھے ہیں، جس کی وجہ سے سکولوں کو غیر نصابی سرگرمیاں کرنے میں مشکلات کاسامنا ہے۔
اس کے علاؤہ طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد کی وجہ سے مزید اراضی کی ضرورت ہے، اس لئے ایک فوکل پرسن تعینات کیا جائے، جو سکولوں کی مکمل تفصیل تیار کرے، جس میں سکول کے نام پر الاٹ اراضی کی تفصیل ، اور اس کی جتنی اراضی پر قبضہ ہے اس کی تفصیل درج ہو اس کے ساتھ ساتھ سکول کی اراضی کی فرد ملکیت ، گردآوری رپوٹ ، عکس شجرہ، سکولوں کا نقشہ ، بھی ساتھ لگایا جائے۔
مراسلے میں کہاگیاہے کہ یہ ایک حساس معاملہ ہے اس لئے تمام افراد اپنا کردار ادا کریں، اور 30 جون تک یہ تفصیل اعلیٰ حکام کو ارسال کی جائے تاکہ یہ اراضی تعلیمی منصوبے کےلئے رکھی جاسکے۔