13 ہزار سکولوں کی نجکاری؛ سکروٹنی مکمل، محرم کے بعد انٹرویو کالز جاری کرنے کا فیصلہ
محکمہ سکولز نے 13 ہزار سے زائد سکولوں کی نجکاری کےلئے آنے والوں کی درخواستوں کی سکروٹنی مکمل کرلی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام امیدواروں کی درخواستوں کی چھان بین ہو چکی ہے، نامکمل درخواستیں مسترد کر دی گئی ہیں، تمام درخواستوں کے مارکس کمپیوٹرائزڈ کیلکولیٹ ہوئے ہیں، اعلیٰ تعلیم یافتہ گروپس کو ترجیح دی گئی ہے۔
سٹئیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم اور ایم ڈی پیف نے جائزہ لیا، فیصلہ کیا گیا کہ محرم کی چھٹیوں میں ذیلی کمیٹیاں مکمل چھان بین کریں گی اور ایک ہفتہ بعد ہر سکول کے ٹاپر امیدوار کو انٹرویو کے لئے بلانا شروع کر دیں گے۔
انٹرویو سے قبل لسٹیں آویزاں نہیں ہوں گی، ڈائریکٹ انٹرویو کالز آئیں گی، انٹرویو کے بعد فائنل لسٹس مرتب ہوں گی، انکو ویب سائٹ پر آویزاں کیا جاۓ گا اور فائنل لسٹ کے امیدواروں کو ایگریمنٹ کے لئے بلایا جاۓ گا۔
ڈگری ایچ ای سی سے ویری فائی کرواکے ایگریمنٹ کیا جاۓ گا، 15 اگست تک فیز 1 کے تمام سکولز ہینڈ اوور ہو جائیں گے، 15 اگست سے سکول فنکشنل کرنا لائسنسی کی ذمہ داری ہوگی۔