یکساں نصاب کےلئے بڑی بیٹھک ، ڈائریکٹر کریکولم کونسل کی شرکت
سیکرٹری سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب ڈاکٹر احتشام انور نے کہا ہے کہ تعلیمی شعبے میں تفریق ختم کرنے اور عالمی چیلنجز سے نمٹنےکے لئے یکساں قومی نصاب کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، یکساں قومی نصاب کے حوالے سے نیشنل کریکولم کونسل کے پالیسی ڈائیلاگ میں جنوبی پنجاب کے اساتذہ نے عالمانہ بحث اور آراء کا قابل تحسین حصہ ڈال کر اس خطے کا نام روشن کیا۔
وہ محکمہ سکول ایجوکیشن جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ملتان کے کمیٹی روم میں وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت کے زیراہتمام یکساں قومی نصاب کے حوالے سے منعقدہ دوسرے پالیسی ڈائیلاگ اور پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی سمیت جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اساتذہ ،ماہرین تعلیم اور تعلیمی افسران موجود تھے۔
سیکرٹری ایجوکیشن نے اسکیم آف اسٹڈیز میں جامع تعلیم، کیریئر کونسلنگ اور ماحولیاتی تعلیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے معیاری تعلیم کے ساتھ تحقیق پر توجہ وقت کی ضرورت ہے۔
پالیسی ڈائیلاگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر نیشنل کریکولم کونسل ڈاکٹر مریم چغتائی نے کہا کہ گزشتہ سال یکساں قومی نصاب کے حوالے سے جنوبی پنجاب میں بہت اچھا فیڈ بیک ملا، نہم تا بارہویں جماعت تک یکساں قومی نصاب کے حوالے سے اساتذہ اور ماہرین تعلیم کی آراء لینے کے لیے وفاقی وزارت تعلیم نے دوسرے پالیسی ڈائیلاگ کا انعقاد کیا جس میں پرائیویٹ سیکٹر، اساتذہ اور والدین کے ساتھ کریکولم لنگوئج پالیسی، معیار اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر سیشنز رکھے گئے ہیں۔
ڈاکٹر مریم چغتائی نے کہا کہ یکساں قومی نصاب کور اسٹینڈرڈ ہے، اس میں کردارسازی، تنقیدی اور تخلیقی سوچ فروغ دینے کے وہ تمام تصورات ہیں ، جو پاکستان کے ہر بچے کو سیکھنے چاہئیں۔
دریں اثناء یکساں قومی نصاب پالیسی مکالمے میں مسودہ نصاب پر تفصیلی آراء حاصل کرنے کے لیے تعلیمی افسران، ماہرین تعلیم، نجی تعلیمی اداروں کے اساتذہ، طلبہ، ٹرانس جینڈرز کمیونٹی کے افراد اور والدین کے ساتھ مختلف سیشن رکھے گئے تھے۔
پیغام پاکستان کانفرنس میں ‘مضبوط قوم کی تشکیل میں نصاب کا کردار’ کے موضوع پر سکینڈری و ہائیر سکینڈری سکولوں کے طلباء و طالبات نے تبادلہ خیال کیا۔
اس پالیسی ڈائیلاگ مند مختلف سکولوں کی سٹوڈنٹ کونسلز کے عہدے دار طلباءو طالبات اور ٹرانس جینڈر کمیونٹی کے لیے قائم کیے گئے پہلے سکول کے طلبہ بھی شریک ہوئے، اور مکالمے مںں بھرپور حصہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی نصاب ایسے خطوط پر ترتب، دیا جانا چاہئے جس سے آنے والی نسل معاشرے کے پِسے ہوئے ، اور پس ماندہ طبقات کے حقوق بارے شعور بیدار کیا جاسکے۔