زرعی یونیورسٹی میں سپرنگ فلاور فیسٹول کا انعقاد
ایم این ایس زرعی یونیورسیٹی کے شعبہ ہارٹیکلچر اور اسٹیٹ منیجمنٹ کے زیر اہتمام سپرنگ فلاور فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا، جہاں پھولوں کے شائقین نےکثیر تعداد میں شرکت کی۔
وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اشتیاق احمد رجوانہ نے ڈینز اور ڈائریکٹرز کے ہمراہ تقریب کا افتتاح کیا۔
پھولوں کی نمائش کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے کہا کہ پھول ہمیں امن و سلامتی کا پیغام دیتے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ معاشرے میں پھیلے اندھیروں کو محبت اور بھائی چارے کی خوشبو سے معطر کرکے روشنی میں بدلا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ زرعی یونیورسیٹی ملتان کی یہ روایت رہی ہے کہ ہر سال پھولوں کی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے جس سے نہ صرف لوگوں کو تفریح میسر آتی ہے بلکہ طلباء و طالبات کو پھولوں کی زراعت میں مہارت حاصل کرنے کے مواقع بھی ملتے ہیں۔
چیرمین ہارٹیکلچر ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر تنویر احمد نے کہا کہ بہار کے پھول جو تمام خوبصورت رنگوں کے ساتھ کھل رہے ہیں فطرت سے محبت کرنے والوں کو محضوض کر رہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بہار کے موسم کو ایک موزوں جشن کے طور پر تخلیقی خیالات کے رنگوں کی نمائش کرنے والے درجنوں مختلف پھولوں کے انتظامات یونیورسٹی کے طلباء کے علاوہ فلوریکلچر ریسرچ انسٹیٹیوٹ ملتان ،اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور، کنٹونمنٹ بورڈ ملتان، پتوکی نرسری و دیگر تنظیموں نے پھولوں کو ترتیب دینے میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔
شہر کے تعلیمی و تحقیقی ادارے اور مختلف صنعتی گروپ اپنے سٹالز کے ساتھ بہار کے پھولوں کی 50 سے زائد اقسام نمائش کے لیے پیش کی گئیں جو ٹیلوں اور اسٹالوں میں رکھے گئے۔
نمائش مختلف تھیم پر مبنی ہے۔ پھولوں کی نمائش کے ساتھ ساتھ پینٹنگ کمپیٹیشن کا انعقاد بھی کیا گیا جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شمولیت اختیار کی، بہترین مہارت رکھنے والے طلباء میں اعزازی شیلڈز تقسیم کی۔
اس موقع پرڈاکٹر محمد امین،ڈاکٹر کاشف رزاق،ڈاکٹر گلزار اختر ،ڈاکٹر سمیع اللہ،انم بخاری سمیت دیگر موجود تھے۔