Paid ad
Breaking NewsEducationتازہ ترین

سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ : دو لاکھ سے زائد اساتذہ کی اے سی آر مکمل نہ ہوسکی

محکمہ تعلیم نے پنجاب کے اساتذہ کی اے سی آر کا ڈیٹا جاری کردیا ، جس میں بتایاگیا ہے کہ معلقہ رپورٹنگ آفیسر کی غفلت سے دو لاکھ سے زائد اساتذہ کی تاحال اے سی آر مکمل نہیں ہوسکیں ہیں ، اس حوالے سے جاری ہونے والی وارننگ لیٹر بھی ان کا بال بیکا نہیں بگاڑ سکے ۔

جاری مراسلے میں کہاگیا ہے کہ 2021میں چار لاکھ 19 ہزار اے سی آر جمع کرائیں گئیں، جس میں تاحال ایک لاکھ 19ہزار 349 اے سی آر مکمل نہیں ہوسکیں اور سی ای او ور رپورٹنگ آفیسر کے پاس موجود ہیں ۔

اسی طرح 2022 کی اب تک تین لاکھ 94 ہزار 248 اے سی آر جمع ہوئیں، جس میں سے 82ہزار 829اے سی آر متعلقہ آفیسر کے پاس موجود ہیں، جس پر ہدایت جاری کی گئی ہے کہ 2021 کی اے سی آر فوری طور مکمل کی جائیں، جبکہ 2022 والی ا ے سی آر 30 مارچ 2023 تک مکمل کریں۔

تمام سی ای اوز کو ڈیٹا تک رسائی دےدی گئی ہے ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button