Breaking NewsEducationتازہ ترین
گرمی کی چھٹیوں میں اساتذہ کے تبادلوں سے پابندی ہٹانے کا فیصلہ
سکول اساتذہ کے تبادلوں پر پابندی ختم کرنے کےلئے پراجیکٹ پر کام شروع ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اساتذہ کا ڈیٹا درست کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں، سکول انفارمیشن سسٹم پر اساتذہ کا آن لائن ڈیٹا اضلاع کی سطح پر درست کیا جائے گا۔
ضلع لاہور کے اساتذہ کا ڈیٹا 23 اپریل کو درست کیا جائیگا، ڈی جی خان اور فیصل آباد کے اساتذہ کے کوائف میں درستگی 16 اپریل کو کی جائیگی، حافظ آباد اور جھنگ میں اساتذہ کا ڈیٹا 18 اپریل کو ٹھیک کیا جائیگا۔
ملتان اور میانوالی میں اساتذہ کے کوائف 25 اپریل کو درست کیے جائیں گے، ساہیوال اور سرگودھا میں ڈیٹا 3 مئی کو ٹھیک ہوگا، مئی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وہاڑی میں ڈیٹا تصحیح کی جائیگی۔